حیدرآباد۔15ستمبر (اعتماد نیوز)چار گھنٹوں کے بعد آندھرا پردیش کابے نہ
اجلاس اختتام پزیر ہوا۔ اس اجلاس کی خوبی یہ ہے کہ اس اجلاس میں ملک میں
پہلی مرتبہ آئی پاڈ اور پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔
چنانچہ اس اجلاس
میں آندھرا پردیش میں تلگو دیشم پارٹی کی اقتدار پر آنے کے
سو دن اور اسکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں آندھرا پردیش کے
نئے صدر مقام ‘ وزیر اعلی کے اڑیسہ اور چھتیس گڑھ کے دورہ اور دیگر امور سے
متعلق بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔